مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: پلوامہ حملے میں ایک بھارتی فوجی زخمی

سرینگر 27اپریل(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج ضلع پلوامہ میں ایک حملے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں پرحملہ ضلع کے علاقے متری گام میں کیا گیا۔ایک اعلی پولیس افسر نے سرینگر میں صحافیوں کو بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی جوان زخمی ہوگیا۔اسے علاج کے لئے ہسپتال لے جایا گیا ہے جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ بھارتی فوجیوں نے علاقے کو محاصرے میں لے کر گھرگھر تلاشی کی کارروائی شروع کردی۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button