مقبوضہ جموں و کشمیر
بارہمولہ میں مزید دو کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے مزید دو کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض حکام نے بارہمولہ میں سب جج اوڑی کی طرف سے جاری کردہ ا حکامات کے بعد پاکستان میں مقیم دو کشمیریوں کی لاکھوں روپے مالیت کی تین کنال اور 19مرلہ اراضی ضبط کر لی۔حکام نے ایک بیان میں کہا کہ دو افراد کی جائیدادیں ضبط کی گئی ہیں جن کی شناخت جلال الدین ساکنہ زمبور پٹن اور محمد سخی ساکنہ کمل کوٹ اوڑی کے طور پر ہوئی ہے۔