مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت:ہما چل پردیش میں انتہاپسندہندوﺅں نے ایک اور مزار کو منہدم کر دیا

ہماچل پردیش 18 جنوری (کے ایم ایس) بھارتی ریاست ہما چل پردیش میں انتہاپسندہندوﺅں کی تنظیم” ہندو جاگرن منچ “کے کارکنوں نے ایک اور مزار کو منہدم کردیا ہے جس کی ویڈیوز تنظیم کے اراکین نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حالیہ واقعہ ریاست میں اسی طرح کے ایک واقعے کے پندرہ دن بعد پیش آیا۔ یہ ویڈیو اصل میں تنظیم کے ایک کارکن کمل گوتم نے اپنے فیس بک پیج پر شیئر کی ہے جس میں وہ مسلمانوں کے خلاف کارروائیاں کرنے کی ترغیب دے رہا ہے۔گوتم نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں دھمکی دی کہ” دیو بھومی کے ہر کونے کو آزاد کریں گے۔ دیو بھومی سے زمینی جہاد کو مٹا دیں گے۔ اورنگ زیب کے ناجائز بچو سنوآپ دیو بھومی میں جہاں بھی جائیں گے آپ شیواجی کو آپ کے خلاف کھڑے پائیں گے“۔ اس سے قبل ہندو جاگرن منچ کے ایک اور رکن ہریش رامکالی نے دیگر کارکنوں کے ساتھ ہماچل پردیش میں ایک مزار کی توڑ پھوڑ کی تھی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اسی طرح کی ہندوتوا تنظیموںنے شیئر کی تھی۔ رامکالی نے کہاتھاکہ زمینی جہاد کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ اس نے کھلے عام مزاروں کو ڈھانے کی دھمکی دی تھی۔ فیس بک پراپ لوڈ کی گئی ویڈیو کے کیپشن میںلکھا تھاکہ دیو بھومی میں زمینی جہاد کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ہر پیر کے مزار کا ایک ہی نتیجہ ہو گا۔ ہماچل کے ہندو ہیرو اسلامی جہاد کے خلاف اپنی مہم جاری رکھیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button