مقبوضہ جموں و کشمیر
نامعلوم مسلح افراد نے شوپیان میں بھارتی پیراملٹری اہلکار کو گولی مارکر ہلاک کردیا
سرینگر 12 مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے ہفتے کی شام کوجنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا اہلکار جس کی شناخت مختار احمدکے طورپر ہوئی ہے، چیک چوٹی پورہ شوپیاں کا رہنے والاتھا اور وہ چھٹی پر اپنے گھر آیا تھا۔پولیس حکام نے بتایاکہ مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مختار کو شدید زخمی کردیا جس کے بعد اسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔بھارتی فورسز نے حملہ آوروں کو پکڑنے کے لئے علاقے کو محاصرے لے لیاہے ۔