مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری ایک اور عید وحشیانہ بھارتی فوجی قبضے میں منا رہے ہیں


اسلام آباد 10 جولائی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں محکوم کشمیری مسلمان وحشیانہ بھارتی فوجی قبضے میں ایک اور عیدالاضحی منا رہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جب مسلمان عیدالاضحیٰ منا رہے ہیں، کشمیری عوام بھارت کے قبضے میں مسلسل مشکلات کا شکار ہیں۔رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ کشمیری گزشتہ سات دہائیوں سے بھارتی بندوقوں کے سائے میں عید منا رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ قابض بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں کے دوران بیگناہ شہریوں کا قتل، گرفتاری، تشدد اور املاک کی توڑ پھوڑروز کا معمول ہیں لہذا اس مشکل صورتحال میںکشمیری مسلمان کیسے عید کی خوشیاں مناسکے ہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button