پاکستان

پہلگام واقعہ فالس فلیگ آپریشن تھا، بھارت تحقیقات سے بھاگ گیا: عطا ءتارڑ

جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی تنازعہ ہے جس پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ ایک فالس فلیگ آپریشن تھا اسی لئے بھارت تحقیقات سے بھاگ گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عطاءاللہ تارڑ نے معرکہ حق کے حوالے سے انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف عالمی سطح پر فرنٹ لائن ریاست کا کردار ادا کر رہا ہے اور اس جنگ میں دی جانے والی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے داخلی مسائل اور ناکامیوں کا الزام پاکستان پر عائد کر کے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’معرکہ حق میں پاکستانی قوم، افواج اور ریاستی اداروں نے مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت ہمیشہ اپنی ناکامیوں اور داخلی بحرانوں کو بیرونی رنگ دے کر پاکستان پر الزامات عائد کرتی رہی ہے۔ بھارت نے پاکستان پر بلااشتعال جارحیت مسلط کی، لیکن پاکستان نے ذمہ داری، تدبر اور قومی یکجہتی کے ساتھ صورتحال کا مقابلہ کیا۔عطا تارڑ نے پہلگام واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات کیے بغیر فوری طور پر پاکستان پر الزام عائد کر دیا گیا، جبکہ وزیراعظم پاکستان نے خود شفاف تحقیقات میں تعاون کی پیش کش کی تھی، انہوں نے کہا کہ بھارت غیر جانبدارانہ تحقیقات سے بھاگ گیا کیونکہ پہلگام واقعہ دراصل ایک ’فالس فلیگ آپریشن‘ تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پہلگام کا علاقہ سرحد سے بہت دور اور بھارتی فوج کے مضبوط کنٹرول والے علاقے میں واقع ہے، اس کے باوجود پاکستان پر الزامات عائد کیے گئے، اس واقعے نے عالمی سطح پر بھارت کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ریاستی اداروں کے درمیان مکمل یکسوئی پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے، پاکستان کی سول اور عسکری قیادت ایک صفحے پر ہے اور چیلنجز سے نمٹنے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت قابلِ تحسین ہے۔عطا تارڑ نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی تنازعہ ہے جس پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں، کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو دبایا نہیں جا سکتا اور عالمی برادری کو اس مسئلے کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ’معرکہ حق‘ کے دوران پاکستانی میڈیا نے ذمہ دارانہ صحافت کا مظاہرہ کیا، جبکہ بھارتی میڈیا نے غیر سنجیدہ اور مضحکہ خیز رپورٹنگ کے ذریعے اپنی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایک ایسا ملک پاکستان پر دہشتگردی کے الزامات لگا رہا ہے جو خود کینیڈا اور دیگر ممالک میں سکھ رہنماو¿ں کے قتل میں ملوث پایا گیا۔ کلبھوشن یادو کی پاکستان میں گرفتاری بھارتی دہشتگرد ذہنیت کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button