پاکستان

انجینئر امیر مقام کی پارلیمانی جماعتوں سے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اسلام آباد میں واک میں شرکت کی اپیل

Amir-Muqam-AJK-meeting-PSDP

اسلام آباد:وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے تمام پارلیمانی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ 5اگست کو یوم استحصال کشمیر کے موقع پراسلام آباد میں ریڈیو پاکستان سے ڈی چوک تک واک میں شرکت کریں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجینئر امیر مقام نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی گئی تھی جس کو 5اگست کو پانچ سال مکمل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اس دن ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے۔ دنیا بھر سمیت پاکستان میں مودی حکومت کے اس غیر قانونی اقدام کے خلاف احتجاجی واک اور مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ انہوں نے ریڈیو پاکستان سے ڈی چوک تک ہونے والی واک میں تمام پارلیمانی جماعتوں سے شرکت کی اپیل کی تاکہ یہ بھارت کویہ واضح پیغام دیا جاسکے کہ کشمیر کے مسئلے پر ہم سب ایک ہیں۔انجینئر امیر مقام نے کہاکہ اس دن ایوان میں متفقہ قرارداد بھی پیش کی جائے گی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button