مقبوضہ جموں و کشمیر

گاندربل میں دریائے سندھ میں ڈوبنے والے بچے کی تلاش دوسرے روز بھی جاری

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع گاندربل میں دریائے سندھ میں ڈوبنے والے 9 سالہ بچے کی لاش کی تلاش کے لیے پیر کے روز دوسرے دن بھی آپریشن جاری رہا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بچے کی شناخت گاندربل کے علاقے بملورہ کے رہائشی مختار احمد کے بیٹے محمد محسن کے طور پر ہوئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ بچہ گاندربل کے علاقے فتح پورہ میں فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے ہیڈکوارٹر کے قریب دریا میں ڈوب گیا۔مقامی رضاکار تلاش کی کارروائی میں حصہ لے رہے ہیں۔ مقامی لوگوں نے حفاظتی اور احتیاطی اقدامات نہ کرنے پر حکام کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button