مقبوضہ جموں و کشمیر

کشتواڑ :بھارتی پولیس نے دو کشمیری طلباءگرفتار کر لیے

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع کشتواڑ میں دو کشمیری طلباءکو گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے یاسر کشمیری اور شہباز احمد نامی طلباءکو گھروں پر چھاپوں کے دوران گرفتار کیا۔دونوں طالب علم بی جے پی کی حکومت والی بھارتی ریاست اتر پردیس کی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں زیر تعلیم ہیں۔
پولیس نے انکی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کیلئے ان پر علی گڑھ میں سرگرم ایک گروہ کو اسلحہ فراہم کرنے کا الزام عائد کیاہے۔گرفتار طلباءکو کو ٹرانزٹ ریمانڈ پر علی گڑھ لایا گیا اور عدالت میں پیش کیا گیا، جس نے انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button