لندن: بھارت میں حجاب پر پابندی کیخلاف مظاہرے
لندن26 فروری (کے ایم ایس) بھارت میں مسلمانوں کے حجاب پہننے پر پابندی کے خلاف برطانیہ بھر میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے گئے۔
کشمیر میڈیایا سروس کے مطابق جمعہ کی نماز کے بعد لوگ مساجد کے باہر جمع ہوئے اور پابندی فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے نریندر مودی کی فسطائیت او انتہا پسندی کے خلاف نعرے بلند کرتے برطانیہ کی حکومت اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کے لیے مودی حکومت کو جوابدہ ٹھہرائیں۔ مظاہرین نے حقوق نسواں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی پر شدید تنقید کی جنہوں نے بھارت میں خواتین کے حقوق کی پامالی پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے کہا کہ حجاب پر پابندی خلاف قانون ہے لیکن عالمی برادری مسلمانوں کے خلاف معاندانہ پالیسیوں پر خاموش ہے جو افسوسناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پہلے ہی مقبوضہ جموںوکشمیر میں مسلمانوںکی نسل کشی کر رہا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ مسلم ممالک بالخصوص اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) بھارت اور اس کی منافقت کے خلاف آواز اٹھائیں ۔