مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی پولیس نے سوپور میں آزادی پسند کارکن کی جائیداد ضبط کر لی

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پولیس نے کالے قانون کے تحت ایک اور حریت پسند کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کر لی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ جائیداد ضلع بارہمولہ میں سوپور کے علاقے نادیہال رفیع آباد کے رشیدالدین قریشی ولد عبدالکبیر قریشی کی ملکیت ہے۔ضبط کی گئی جائیداد میں 02 کنال اراضی شامل ہے جو لشدجی نادیہال میں واقع ہے ۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں آزادی پسند کارکنوں کے خلاف جاری کارروائیوں میں گزشتہ تین دنوں کے دوران یہ تیسری ضبطی ہے۔قابض حکام نے بتایا کہ اس طرح کی کارروائیاں تحریک آزادی کے حامیوں کو نشانہ بنانے کا حصہ ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بھارت علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لیے مختلف بہانوں سے بے گناہ کشمیریوں کی املاک پر قبضہ کررہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button