مقبوضہ جموں و کشمیر
راجوری میں بھارتی فوجی نے اپنی سروس رائفل سے گولی مارکر خودکشی کرلی

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ایک بھارتی فوجی نے ضلع راجوری میں خود کو گولی مارکر خودکشی کر لی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی 54راشٹریہ رائفلز سے وابستہ اہلکار نے راجوری قصبے سے 40کلومیٹر دور سولکی گائوں میں کمپنی ہیڈ کوارٹر کے اندر اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کراپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس بات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ اس نے یہ انتہائی قدم کیوں اٹھایا۔






