مقبوضہ جموں و کشمیر
ہائی کورٹ نے کشمیری نوجوان کی کالے قانون کے تحت نظر بندی کو برقرار رکھا

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ہائی کورٹ نے ایک 18 سالہ کشمیری نوجوان کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربندی کو برقراررکھا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جسٹس راہول بھارتی نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بندی کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کر دیا۔عدالتی ریکارڈ کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پلوامہ کی طرف سے جمع کرائے گئے ایک ڈوزیئر کے بعد جس میں نوجوان پر غیر سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا تھا، ضلع مجسٹریٹ پلوامہ نے 30 اپریل 2025 کو نظر بندی کا حکم جاری کیا تھا۔






