مقبوضہ جموں و کشمیر
میرواعظ مولوی محمد فاروق کی 36ویں برسی کے سلسلے میں سرینگر میں عطیہ خون کا کیمپ
سرینگر:
غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں میرواعظ مولوی محمد فاروق کی 36ویں برسی کے سلسلے میں منگل کو سرینگر کے علاقے نوہٹہ کے گنج بخش پارک میںخون عطیہ کرنے کاکیمپ منعقد کیا گیاجس میں 225 یونٹ سے زیادہ خون جمع کیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے خون عطیہ کرنے کے کیمپ کا دورہ کیا۔ کیمپ میرواعظ فاو¿نڈیشن کے زیراہتمام اجالا سائگنس امندیپ ہسپتال کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔ کیمپ میں طلباء، رضاکاروں، خواتین اور سول سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی اور خون کا عطیہ دیا۔میرواعظ عمر فاروق نے پنڈال کا دورہ کیا اور شرکاءسے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی شرکت شہید ملت کی میراث سے وابستہ سماجی ذمہ داری اور خدمات کی عکاسی کرتی ہے۔








