مغربی بنگال: سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی کے خلاف مقدمہ درج

کولکتہ:بھارتی ریاست مغربی بنگال میں پولیس نے سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مقدمہ سائبر کرائم تھانے میں ایک وکیل کی شکایت پر درج کیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق شکایت میں کہاگیا ہے کہ ممتا بنر جی نے 2جون کو دارلحکومت کولکتہ میں ایک احتجاجی جلسے سے خطاب میں بنگلہ دیشی رہنما عثمان ہادی کے قتل کا ذکر کیا تھا اور ایسا تاثر دیا تھا جیسے اس قتل میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا ہاتھ ہو۔وکیل رنکی سین چٹرجی نے اپنی شکایت میں کہا کہ عثمان ہادی گزشتہ برس دسمبر میں بنگلہ دیشن میں قتل ہوئے تھے ، ان کے مبینہ قاتل میگھالیہ سرحد عبور کر کے جنوری میں مغربی بنگال پہنچے تھے جہاں ریاستی سپیشل ٹاسک فورس نے انہیں گرفتار کر لیا تھا ۔ ممتا بنر نے احتجاجی جلسے میں کہا تھا کہاگر چہ قتل کسی دوسرے ملک میں ہوا لیکن انہیں معلوم ہے کہ اس میں کون ملوث ہے ۔ شکایت کندہ کے مطابق ممتا نے یہ تاثر دیا تھاکہ یہ قتل بھارتی وزارت داخلہ کے حکم پرکرایا گیا ہے۔







