مقبوضہ جموں و کشمیر
لاہور:بھارتی سکھ یاتری بدھ کو پاکستان آئیں گے
لاہور:
سکھوں کے روحانی پیشوا گروارجن دیو کی برسی کی تقریبات کے حوالے سے مذہبی رسومات میں شرکت کیلئے بھارتی سکھ یاتری واہگہ سرحد کے ذریعے بدھ کو پاکستان آئیں گے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سکھ یاتری اپنے دورے کے دوران متعدد گردواروں کی زیارت کریں گے جن میں گردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب، فاروق آباد میں سچا سودا ،حسن ابدال میں پنجہ صاحب ،نارووال میں دربارصاحب کرتاپور اور ایمن آباد گوجرانوالہ میں روہڑی صاحب شامل ہیں۔اس سلسلے میں مرکزی تقریب رواں ماہ کی سولہ تاریخ کو گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں ہوگی۔سکھ یاتری 19جون کو بھارت واپس روانہ ہوں گے۔





