APHC-AJK

حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے وفد کی چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر سے ملاقات

تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں، رانا قاسم نون

اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے ایک وفد نے چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیررانا محمد قاسم نون سے پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ملاقات کے دوران بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال، کشمیری عوام کو درپیش چیلنجز اور مسئلہ کشمیر سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ حریت وفد نے چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست 2019 کے بھارتی یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کے بعد مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی صورتحال مزید ابتر ہوئی ہے اورو کشمیری عوام م کو سخت پابندیوں کا سامنا ہے اور انکے تمام بنیادی حقوق سلب ہیں۔
وفاقی وزیر و چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا محمد قاسم نون نے اس موقع پر کہا کہ پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر، کشمیری عوام کی آواز کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر موثر انداز میں اجاگر کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری ر کھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک اہم اور دیرینہ عالمی تنازعہ ہے، جس کے منصفانہ اور پائیدار حل کے بغیر خطے میں دیرپا امن کا قیام ممکن نہیں۔ انہوں نے کشمیری عوام کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر ،کشمیر کاز کے فروغ اور اس حوالے سے متعلقہ قومی و بین الاقوامی اداروں کے ساتھ روابط کو مزید موثر بنانے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔
حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے وفد کی قیادت کنوینر غلام محمد صفی نے کی ۔ انہوں اس موقع پر آزاد خطے کی صورت حال کو دانشمندی کے ساتھ حل کرنے سے متعلق وفد کے ارکان کی دستخط شدہ تحریری تجاویز چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیرکو پیش کیں۔
وفد میں محمد فاروق رحمانی، محمود احمد ساغر، شمیم شال، شیخ محمد یعقوب، الطاف احمد بٹ، شیخ عبدالمتین، راجہ خادم حسین اور امتیاز وانی شامل تھے۔
اس موقع پر بیرسٹر سندس ملک، ، ڈاکٹر اسماءشاکر خواجہ، اور سید محمد نعمان شاہ بھی موجود تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button