APHC-AJK

شوپیان میں اجتماعی بے حرمتی اوردوہرے قتل کے متاثرین آج بھی انصاف سے محروم ، فارو ق رحمانی

اسلام آباد:
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے 16برس قبل کشمیری خواتین نیلوفر اور آسیہ کے اغوااور بے حرمتی کے بعد قتل کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 29مئی 2009کو شوپیاں میں وردی میں ملبوس اہلکاورں نے نیلوفر اور آسیہ کواغوا اورجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا تھا۔ ان کی لاشیں اگلے وز 30مئی کو ایک ندی سے ملی تھیں۔ محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں شوپیاں میں کشمیری خواتین کی عصمت دری اور قتل کے افسوسناک واقعے کو 16سال کا عرصہ گزرنے کے باوجودمتاثرہ خاندانوں کو انصاف کی عدم فراہمی پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ 1990اور 2000کی دہائیوں کے دوران مقبوضہ کشمیرمیں کنن پوش پورہ اور پنزی پورہ سمیت کشمیری خواتین کی اجتماعی عصمت دری کے بہت سے واقعات پیش آئے ہیں جب بھارتی فوجیوں نے کشمیری خواتین کی آبروریزی کی ۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ انسانی حقوق کی سنگین خلا ف ورزیوں اور خواتین کی عصمت دری میں میں ملوث وردی میں ملبوس بھارتی درندے آج بھی مقبوضہ کشمیرمیں آزاد ہیں اوران میں سے کسی کے خلاف بھی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے ، جبکہ متاثرہ خاندان انصاف کے حصول کیلئے در در کی ٹھوکریں کھارہے ہیں ۔ فاروق رحمانی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ تسلط کی تاریخ جدوجہد آزادی کشمیر کو دبانے کیلئے ہولناک سانحات سے بھری پڑی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button