APHC-AJK

بھارت ایک منظم منصوبے کے تحت کشمیریوں کے تشخص ، شناخت اور وجود کو مٹارہا ہے ، مشتاق بٹ

مظفرآباد:کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے سیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں ایک منظم منصوبے کے تحت کشمیری مسلمانوں کے تشخص ، شناخت اور وجودکو مٹانے کی کوششوںمیں مصروف ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشتاق احمد بٹ نے مظفرآباد پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر سنگین صورتحال پر سخت تشویش ظاہر کی اور کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی حقیقی زمینی صورتحال کو دنیا بھر میں کے سامنے لانا میڈیا کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں پر مذہبی، سماجی اور ثقافتی قدغنوں کے ساتھ ساتھ آبادیاتی یلغار کے ذریعے ریاست کے مسلم اکثریتی شناخت کو تبدیل کیا جا رہا ہے، جو بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔مشتاق احمد بٹ نے واضح کیا کہ بھارت تیز ی سے لاکھوں غیر کشمیری ہندوئوں کو مقبوضہ کشمیر میں بسا کر آبادی کا تناسب تبدیل کر رہا ہے۔اس کے پس پردہ ایک خطرناک سازش کارفرما ہے۔ مستقبل میں بھارت آبادی کی اسی مصنوعی تبدیلی کو بنیاد بنا کر رائے شماری کی نام نہاد پیشکش کرے گا، تاکہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے بنیادی اصول کو مسخ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک منظم فریب ہے جسے بروقت بے نقاب کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔اس موقع پر انہوں نے صحافی برادری پر زور دیا کہ وہ پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیاسمیت تینوں محاذوں پر مقبوضہ کشمیر کو خصوصی اہمیت دیں، بھارتی مظالم کو دستاویزی شواہد کے ساتھ دنیا کے سامنے لایا جائے اور کشمیری عوام کی بے آواز چیخ کو عالمی ضمیر تک پہنچایا جائے ۔محکوم عوام ہماری غفلت کو بھول سکیں گے۔ مشتاق احمد بٹ نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور صحافتی برادری کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے پریس کلب کی نئی عمارت کا افتتاح بھی کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button