پاکستان

ایران امریکا معاہدہ: وزیرِ اعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیئے

فیلڈ مارشل کی انتھک محنت اور فیصلہ کن کردار سے تاریخی پیشرفت ہوئی، شہباز شریف

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایران اور امریکا کے درمیان ”اسلام آباد مفاہمتی یادداشت“ پر بطور ثالث دستخط کر دیئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وزیرِ اعظم آفس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے دستخط پہلے ہی موجود ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران نے جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کو کھولنے سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر مقررہ وقت سے پہلے ہی دستخط کر دیئے ہیں اور یہ معاہدہ اب نافذ العمل ہو چکا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی موجودگی میں دستخط کیے۔
دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے صدر مسعود پزشکیان کی تصاویر جاری کی گئی ہیں، جن میں انہیں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
قبل ازیں ” وزیراعظم شہبازشریف “نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھاکہ اسلام آباد ایم او یو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، ایران آبنائے ہرمز دوبارہ کھولے گا اور امریکا بحری ناکہ بندی ختم کرے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ بطور ثالث میں نے بھی اس معاہدے کی توثیق کی ہے، تکنیکی سطح کے مذاکرات کا آغاز 19 جون سے ہوگا۔
وزیراعظم نے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اور صدر پزشکیان کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد معاہدہ خطے میں مشترکہ خوشحالی کی بنیاد بنے گا۔
شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹویٹ میں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی سفارتکاری نے ممکنہ بڑے تصادم کو روکا، وزیراعظم نے امریکی مذاکراتی ٹیم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک محنت، بے لوث خدمات اور فیصلہ کن کردار سے تاریخی پیشرفت ہوئی

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button