مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں وکشمیر میں”سب اچھا ہے“ کے بی جے پی کے دعوے کھوکھلے ہیں : کانگریس

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کانگریس کے ورکنگ صدر رمن بھلا نے علاقے میں حالات معمول کے مطابق ہونے اور ترقی کے بی جے پی کے دعوﺅں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو بے روزگاری، مہنگائی اور تباہ شدہ شہری انفراسٹرکچر کا سامنا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق رمن بھلہ نے یہ بات جموں کے علاقے نروال پائین میںعوامی شکایات کا جائزہ لینے کے لیے نوجوانوں، خواتین، تاجروں اور مقامی نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی سب اچھا ہے کا بیانیہ پیش کررہی ہے جو زمینی حقائق کی عکاسی نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ بے روزگاری، بڑھتی ہوئی قیمتیں، ناکافی شہری سہولیات اور عوامی خدمات کی فراہمی میں تاخیر روزمرہ کی زندگی کو متاثر کر رہی ہے۔ہزاروں پڑھے لکھے نوجوان اور خواتین مختلف سرکاری محکموں میں بھرتی کے منتظر ہیں جبکہ نجی شعبے کی سرمایہ کاری محدود ہے۔ رمن بھلہ نے کہاکہ خالی آسامیوں کو پ±ر کرنے میں طویل تاخیر نے خواہشمند امیدواروں میں مایوسی پیدا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ ، کھانا پکانے کی گیس، بجلی، صحت اور تعلیم کے بڑھتے ہوئے اخراجات نے لوگوں پر بہت زیادہ بوجھ ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متوسط طبقے کے خاندانوں، یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں اور غریبوں کو روز مرہ کے اخراجات کا انتظام کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ رمن بھلہ نے شہری اور دیہی علاقوں میں تباہ شدہ سڑکوں، ناقص نکاسی آب،پینے کے پانی کی عدم دستیابی، ناکافی صفائی اور ناکافی اسٹریٹ لائٹنگ پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button