مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر : دو کشمیریوں کی لاشیں برآمد
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے دو مختلف اضلاع سے دو شہریوں کی لاشیں ملی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک لاپتہ نوجوان عمر یاسین شاہ کی لاش ضلع رام بن کے علاقے گڈول میں ایک گاڑی سے ملی ہے۔عمر یاسین کا تعلق سرینگر کے علاقے نوگام سے تھا اور وہ مبینہ طور پر 22دسمبر سے لاپتہ تھا۔ پولیس نے لاش تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے ۔ضلع کولگام کے علاقے کھڈوانی میں ایک کشمیری کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی ہے ۔مقامی لوگوں نے لاش کی موجودگی کی اطلاع پولیس کو دی ۔ پولیس نے لاش کو قانونی کارروائی کے لیے تحویل میں لے لیا ہے۔