مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت نے تمام اختیارات لیفٹیننٹ گورنر کے ہاتھ میں دیکر منتخب نمائندوںکو بے اختیار بنا دیا ہے

وزیر اعلیٰ کو چاہیے کہ وہ دفعہ 370اور ریاستی درجے کی بحالی کیلئے جاندار کردار ادا کریں، مہدی

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغا روح اللہ مہدی نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے مقبوضہ علاقے کے تمام اختیارات لیفٹیننٹ گورنر کے ہاتھ میں دیکر مقامی منتخب نمائندوں کو بے اختیار بنا دیا ہے۔انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اگر دفعہ 370اور ریاستی درجے کی بحالی کیلئے جاندار کردار ادا نہ تو انہیں دلی کے پراکسی کے طور پر سمجھا جائے گا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق روح اللہ مہدی نے ایک میڈیا انٹرویو میں اپنی پارٹی کے نائب صدر اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے مطالبہ کیا کہ وہ دفعہ 370کی بحالی اور جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرانے کے حوالے سے جدوجہد کی قیادت کریں۔انہوںنے کہا کہ کشمیریوں نے حالیہ اسمبلی انتخابات میں 5اگست 2019کے بھارتی اقدامات کو واضح طور پر رد کیا لہذا نیشنل کانفرنس کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کی امیدوں پر پور ا اترے اور ان کے چھینے گئے حقوق انہیں واپس دلائے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی امنگوں کو نظر انداز کرنے سے علاقے میں بیگانگی اور عدم اعتماد کا احساس بڑھے گا۔
مہدی نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت نے لیفٹیننٹ گورنر کے ہاتھ میں غیر ضروری اختیارات دیکر منتخب نمائندوں کو بے اختیار بنادیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button