مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر میں سڑک کے حادثے میں سی آر پی ایف کے تین اہلکار زخمی

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میںامرناتھ یاترا کے لیے تعینات بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس( سی آر پی ایف) کے تین اہلکار بدھ کے روز سرینگر کے علاقے نوگام میں ٹینگن بائی پاس کے قریب ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہو گئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حکام نے بتایاکہ سرینگر کے علاقے نوگام میں ٹینگن بائی پاس پر ایک نامعلوم گاڑی نے 148 بٹالین سی آر پی ایف کے تین اہلکاروں کو ٹکر مار دی۔انہوں نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر نوگام کے اوجالا سیگنس اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ فوری طورپر زخمی اہلکاروں کی شناخت نہیں ہوسکی۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button