مقبوضہ جموں و کشمیر
گاندر بل: پن بجلی نہر سے لاش برآمد

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع گاندربل میں آج پن بجلی کی ایک نہر سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق لاش کی شناخت غلام محی الدین کے نام سے ہوئی ہے جو ضلع کے علاقے پوشکر کنگن کا رہائشی تھا۔لاش مقامی رضاکاروں اور پولیس اہلکاروںنے نہر سے نکالی جسے بعد ازاں طبی کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال کنگن منتقل کیاگیا۔ پولیس نے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔






