مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو اور کشمیری نوجوان شہید
سرینگر 15 نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج سرینگر میں دو اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کوسرینگر کے علاقے حیدر پور ہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔