امریکی صدر نے پاکستان پر بھارتی میزائل حملوں کو شرمناک قرار دیدیا
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی شہروں اور آزا کشمیر پر بھارت کے میزائل حملوں کو شرمناک قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ بھارتی کارروائی جلد ختم ہو گی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق صدر ٹرمپ نے حملوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےوائٹ ہاو¿س میں صحافیوں کو بتایا کہ یہ شرم کی بات ہے۔ ہم نے ابھی اس کے بارے میں سنا جب ہم اوول آفس کے دروازوں سے گزر رہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت ایک طویل عرصے سے لڑ رہے ہیں اورمجھے امید ہے کہ یہ معاملہ جلد ختم ہو جائے گا۔
دریں اثنا نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ سکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس کنٹرول لائن اور بین الاقوامی سرحد پر بھارتی فوجی کارروائیوں پر بہت فکر مند ہیں۔ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے ایک مختصر بیان میں کہاکہ وہ دونوں ملکوں سے زیادہ سے زیادہ فوجی ضبط وتحمل کا مطالبہ کرتے ہیں۔







