مقبوضہ جموں و کشمیر

پلوامہ : بھارتی ریاست اتر پردیش کا رہائشی شخص کام کے دوران دم توڑ گیا

پلوامہ :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک غیر مقامی شخص اینٹوں کے بھٹے پر کام کے دوران بے ہوش ہونے کے بعد دم توڑ گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ ضلع کے علاقے ذاڈورہ میں پیش آیا۔ بھارتی ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والا 25 سالہ مزدور سنتوش کمار کام کے دوران اچانک بے ہوش ہو کر گر پڑا ۔ اسے فوری طوری پر ڈسٹرکٹ ہسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروںنے اسے مردہ قرار دیا۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سنتوش کی موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button