مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت کشمیریوں کی نگرانی تیز کرنے کیلئے فورسز کو جدید ڈرونز مہیا کرے گا

سری نگر: بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر پر اپنے غیر قانونی تسلط کو مضبوط کرنے اور کشمیریوں کی نگرانی بڑھانے کیلئے اپنی فورسز کو جدید ڈرونز مہیا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس حکام نے جدید گراونڈ کنٹرول سوفٹ ویئر اور پے لوڈ آپریشن سسٹم سے لیس ڈرونز کی خریداری کے لیے سرینگر میں ایک ٹینڈر جاری کیا ہے۔
بھارتی وزارت داخلہ گوکہ فورسز کو جدید ڈرونز کی فراہمی کو مقبوضہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے کے ایک اقدام کے طور پر پیش کر رہی ہے لیکن حقیقت میں اسکا مقصد کشمیریوں کو مزید زیر عتاب لانا اور علاقے پر بھارت کے ناجائز تسلط کو مضبوط بنانا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button