مقبوضہ جموں و کشمیر

نیشنل کانفرنس برسر اقتدار آئی تو مودی حکومت کے تمام عوام دشمن اقدامات کو منسوخ کر دیگی، فاروق عبداللہ

سرینگر 24فروری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ جب ان کی جماعت برسر اقتدار آئیگی تو وہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کے تمام عوام دشمن اقدامات کو منسوخ کر دیں گے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے ان خیالات کا اظہار سرینگر میں پارٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ بھی موجود تھے۔ اجلاس کے دوران مقبوضہ علاقے میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری، مودی حکومت کی طرف سے کشمیریوں کی بے دخلی اور املاک مسمار کرنے کی مہم اور پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ پر شدید تشویش کااظہار کیاگیا۔فاروق عبداللہ نے مودی حکومت کے حالیہ عوام دشمن اقدامات کو سنگین ناانصافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلے مقبوضہ علاقے میں جمہوری طور پر منتخب حکومت کیلئے چھوڑدیئے جانمے چاہئیں تھے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت جموں وکشمیر کی ریاستی شناخت کی بحالی کے بارے میں کشمیری عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کشمیر کی ریاستی شناخت کو بحال نہیں کر یگی۔ ایک سوال کے جواب میں فاروق عبداللہ نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں قابض انتظامیہ کی طرف سے زمینوں سے جبری بے دخلی اور املاک مسمار کرنے کی مہم سے غریب کشمیری بری طرح متاثرہوئے ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button