مقبوضہ جموں و کشمیر
ریاسی : سڑک حادثے میں8 بھارتی پیرا ملٹری اہلکار وں سمیت نو افراد زخمی
جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں تارا کوٹ کے قریب آج ایک سٹرک حادثے میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) فورس کے 8اہلکاروں سمیت 9افراد زخمی ہوگئے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ حادثہ دوپہر کے قریب اس وقت پیش آیا جب سی آئی ایس ایف اہلکاروں کو لے جانے والی ایک بس تاراکوٹ کے قریب سڑک سے پھسل گئی۔
انہوںنے کہا کہ حادثے میں فورس کے 8اہلکار اور ایک سویلین ڈرائیور زخمی ہوگئے ۔ تین اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں جموں کے ایک ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیور سمیت باقی زخمیوں کا ایک مقامی ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔





