مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت میں حکومت پاکستان کا آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ بلاک کر دیا گیا

pak

نئی دہلی یکم اکتوبر(کے ایم ایس)بھارت میں حکومت پاکستان کا آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ بلاک کر دیا گیا ہے۔ اکائونٹ بلاک کرنے کا دعویٰ بھارتی ذرائع ابلاغ نے کیاہے جس نے اکائونٹ کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بھارت نے حکومت پاکستان کا ٹوئٹر اکائونٹ اپنے علاقوں میں بلاک کیا ہو۔ مودی انتظامیہ اس سے قبل بھی ایسی کارروائی کر چکی ہے۔ تاہم اکائونٹ بعد میں بحال کر دیا گیا تھا۔رواں سال جون میں بھارت کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000کے تحت بھارتی حکومت نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر مختلف پاکستانی سفارت خانوں، صحافیوں اور یہاں تک کہ کچھ اہم شخصیات کے اکائونٹس بھی بلاک کردیے تھے۔اس کارروائی کے بعد پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک مذمتی بیان جاری کیا جس میں اس عمل کو تشویشناک قرار دیاگیا۔ دفتر خارجہ نے اپنی ٹویٹ میں بلاک کئے گئے اکائونٹس کی فہرست بھی شیئر کی تھی جن میں اقوام متحدہ، ترکی، ایران اور مصر میں پاکستانی سفارت خانے کے اکائونٹس شامل تھے۔اکائونٹس بند ہونے پر پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے بھی یہ معاملہ ٹویٹر کے ساتھ اٹھایاتھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button