بی جے پی یوپی الیکشن میں فائدہ اٹھانے کیلئے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کو بدسے بدتر کر رہی ہے
سرینگر07اکتوبر (کے ایم ایس )
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رہنما روح اللہ مہدی نے کہاہے کہ مودی کی قیادت میں بی جے پی کی حکومت بھارتی ریاست اتر پردیش میں خود کو فائدہ پہنچانے کے لیے مقبوضہ علاقے کی صورتحال کو بدسے بدتر بنا رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اتر پردیش میں آئندہ سال2022میں انتخابات ہونے ہیں اور تجزیہ کاروں اور سیاستدانوں کاکہنا ہے کہ وہاں بی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور بی جے پی بھارت کی شمالی مشرقی ریاست حمایت حاصل کرنے کیلئے دیگر ذرائع استعمال کر سکتی ہے۔ روح اللہ مہدی نے ایک ٹویٹ میں کسی کا نام لیے بغیر کہاکہ ہمیں یہ امید رکھنی چاہیے کہ بی جے پی خود کو یوپی میں محفوظ تصور کرے بصورت دیگر وہ انتخابات میں فائدہ اٹھانے کیلئے جموں وکشمیر کی صورتحال کو بدسے بدتر کرسکتی ہے ۔ روح اللہ مہدی نےسرینگر میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں دو غیر مسلم اساتذہ کے قتل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال روز بروز بگڑتی جارہی ۔