بی جے پی، بجرنگ دل اور ویشوا ہندو پریشد نے بھگوان رام کو لوٹاہے، کپل سبل

نئی دلی: معروف بھارتی وکیل اور پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا کے رکن کپل سبل نے رام مندر چندہ چوری پر بی جے پی، بجرنگ دل اور ویشوا ہندو پریشد کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کپل سبل نے ” ایکس “ پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ ہندو توا تنظیمیں ایسے فرضی ہندو ہیں جنہوںنے بھگوان رام کو لوٹا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان تنظیموں نے بھگوان رام کے نام پر ووٹ مانگے تھے ، پھر رام کو ہی لوٹ لیا ، یہ سب فرضی ہندو ہیں ۔
دریں اثنا ایودھیا میں وکلا نے احتجاجی مارچ کیا اور رام مندر ٹریسٹ کے جنرل سیکرٹری چمپت رائے، ٹرسٹی انیل مشرا اور گوپال راﺅ کے خلاف چندہ چوری کے الزام میں ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا۔وکلا مارچ کرتے ہوئے رام جنم بھومی تھانے پہنچے اور مطالبہ کیا کہ مقدمہ درج کرتے ہوئے الزامات کی منصفانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔







