مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے ، رہنما کل جماعتی حریت کانفرنس

dd603ef4-6ae2-426f-96c9-145243cb2c9dمودی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو ان کی اپنی سرزمین پر بے گھر کر رہی ہے

سرینگر 04 مارچ (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماو¿ں نے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ بھارتی فوج علاقے کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لیے کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماو¿ں نے آج شوپیاں قتل عام کے شہداءکو انکی شہادت کی پانچویں برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ فوجیوں نے 2018 میں آج کے دن ضلع شوپیاں کے علاقے پاہنو Pahnooمیں محاصرے اور تلاشی کی ایک نام نہاد کارروائی کے دوران چھ نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما ﺅں غلام محمد خان سوپوری، سید بشیر اندرابی، خواجہ فردوس، محمد سلیم زرگر، یاسین عطائی، زمرودہ حبیب، یاسمین راجہ، فریدہ بہن جی اور ڈاکٹر مصعب نے سری نگر میں جاری اپنے بیانات میں کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموںوکشمیر کو دنیا کاسب سے بڑافوجی تعیناتی والا خطہ بنا دیا ہے جہاں بھارتی فوجی گزشتہ سات دہائیوں سے بے گناہ لوگوں کو قتل کر رہے ہیں۔ انہوں نے قتل عام کے تمام واقعات کی اقوام متحدہ کے جنگی جرائم کے ٹریبونل کے ذریعے تحقیقات کا مطالبہ کیا تاکہ ان میں ملوث بھارتی فوجیوں کو سزا دی جا سکے۔
دریں اثناءسیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے سرینگر میں اپنے انٹرویوز اور بیانات میں کہا کہ نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت کسی نہ کسی بہانے کشمیریوں کو اپنے ہی وطن میں بے گھر کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی حکام کشمیریوں کو تحریک آزادی سے وابستگی کی سزا دینے کے لیے ان کی جائیدادیں ضبط کر رہے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ قابض حکام نے گزشتہ چند دنوں میں سرینگر اور سوپور میں دو کشمیریوں کے آبائی مکانات اور ڈوڈہ، کشتواڑ، راجوری اور پونچھ اضلاع میں 168دیگر کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی کی بھارتی حکومت ملک میں انتخابات میں زیادہ سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کے لیے مقبوضہ جموں و کشمیر میںحالات کو مسلسل خراب رکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندی کے خلاف کارروائیوں کے نام پر سرکاری ملازمین کو جبری طورپر برطرف کر دیا جاتا ہے اورمناسب قانونی مدد حاصل کرنے کاموقع دیے بغیر لوگوں کے گھر ضبط کر دیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بے گناہ خاندانوں کے لیے اجتماعی سزا ہے اور ان کی زندگیوں کو تباہ کر دیاجاتا ہے۔
ادھر بھارتی فوجیوں نے جموں خطے میں ضلع سانبہ کے متعدد دیہاتوں میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔
مقبوضہ جموں و کشمیر کی ہائی کورٹ نے ایک عالم دین محمد عرفان بٹ کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت غیر قانونی نظربندی کو کالعدم قرار دے دیا۔ ضلع بارہمولہ کے رہائشی عرفان بٹ کو گزشتہ سال مئی میں جھوٹے الزامات کے تحت گرفتار کر کے کالے قانون کے تحت نظربند کیا گیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button