مقبوضہ جموں و کشمیر

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کشمیریوں سمیت تمام لوگوں کے انسانی حقوق کے احترام پر زور

اقوام متحدہ 03 فروری (کے ایم ایس)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کشمیریوں کے حقوق سمیت تمام انسانوں کے حقوق کے احترام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان عزیز حق نے نیویارک میں قائم اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ سیکرٹری جنرل نے ہمیشہ تمام انسانی حقوق کا مکمل احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکام کو اس حوالے سے کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہر طبقہ یہ محسوس کرے کہ ان کے حقوق اورشناخت کا احترام کیا گیا ہے ۔ فرحان عزیز حق نے کہا کہ سیکرٹری جنرل کل چین میں اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے ۔ انہوںنے کہا کہ سیکرٹری جنرل نے یک پیغام میں دنیا پر زور دیا ہے کہ وہ کھیل کی طاقت کے ذریعے امن کی تعمیرکریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button