مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت : جھارکھنڈ میں خاتون انجینئر کی اجتماعی عصمت دری

images

جھارکھنڈ22اکتوبر(کے ایم ایس)بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ایک معروف کمپنی کی خاتون سافٹ ویئر انجینئرکو 10افرادنے اجتماعی عصمت دری کا نشانہ بنایا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خاتون کو انتہائی نازک حالت میں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ واقعہ جمعہ کی شام کو پیش آیا ہے۔ متاثرہ لڑکی اپنے ایک دوست کے ساتھ اسکوٹی پر چائباسہ کے علاقے میں سیر و سیاحت کے لیے نکلی تھی۔ اس دوران آٹھ دس لوگوں نے دونوں کو گھیر لیا۔ لڑکی کے دوست کو مار پیٹ کر وہاں سے بھگا دیا گیا اور لڑکی کو وہاں سے دور جھاڑیوں کی طرف لے جا کر اجتماعی عصمت دری کا نشانہ بنایاگیا۔ مجرموں نے لڑکی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کا پرس اور موبائل بھی چھین لیا۔متاثرہ لڑکی جھینک پانی تھانہ کے ایک گائوں کی رہنے والی ہے اور ان دنوں گھر سے کام کر رہی ہے۔ جمعہ کو کام ختم کرنے کے بعد وہ گھومنے کے لیے نکلی تھی۔ واقعے کے بعد وہ کسی طرح لڑکھڑاتی ہوئی گھر پہنچی اورسارا واقعہ گھر والوں کو بتادیا۔ جس کے بعد اس کے اہل خانہ نے پولیس کو مطلع کردیا۔چائباسہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ آشوتوش شیکھر نے بتایا کہ فی الحال نامعلوم جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button