بھارت

کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج 20ویں دن بھی جاری

بھوک ہڑتال سےسونم وانگچک کا 7 کلو وزن کم ہوگیا

نئی دہلی: بھارت کے دارلحکومت نئی دہلی کے علاقےجنتا منتر میں کاکروچ جنتا پارٹی کا بھارتی وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان کے خلاف امتحانات اور پیپر لیک اسکینڈل پر استعفیٰ کے مطالبے کے حق میں احتجاج جمعرات کو 20ویں دن بھی جاری رہا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق، ماہرتعلیم اور ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کی غیر معینہ مدت کیلئے بھوک ہڑتال کی وجہ سے حالت بگڑ گئی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ 11 دنوں میں ان کا وزن 7 کلو سے زیادہ کم ہو گیا ہے۔
دوسری جانب، آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے رکن ہرشیکیش کو شدید سینے میں درد اور تقریباً 24 گھنٹے تک اعضاء کو حرکت دینے سے قاصر ہونے کے بعد رام منوہر لوہیا ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ انہیں آئی وی فلیوڈ دیے گئے، جس سے ان کی 11 روزہ بھوک ہڑتال ختم ہو گئی۔ اے آئی ایس اے کے چار دیگر ارکان احتجاجی مقام پر اپنی بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔کاکروچ جنتا پارٹی وزیر تعلیم کے استعفیٰ، نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کو ختم کرنے، اور مئی اور جون میں منعقدہ نیٹ-یو جی کے امتحان کی منسوخی اور دوبارہ ٹیسٹ سمیت بار بار پیپر لیک ہونے والے اسکینڈلز کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہی ہے۔
۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button