بھارت

آر ایس ایس اور بی جے پی کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج سے ہندوتوا منصوبے میں شگاف بے نقاب

آر ایس ایس مودی کی طاقت اور شخصیت پرستی سے پریشان

نئی دہلی : ہنوانتہا پسند تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اور اس کی سیاسی شاخ بھارتیہ جنتا پارٹی کے درمیان گہری دراڑ پیدا ہو گئی ہے۔ آر ایس ایس مودی کی بڑھتی ہوئی طاقت اور شخصیت پرستی سے پریشان ہے، جبکہ بی جے پی میں نظریاتی کارکنوں کی شدید کمی ہو گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، بی جے پی کے سینئر رہنما کیلاش وجے ورگیہ نے اعتراف کیا ہے کہ پارٹی کی جارحانہ توسیع نے حقیقی طور پر پرعزم اور نظریاتی طور پر مضبوط کارکنوں کی شدید قلت پیدا کر دی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ بہت سے سینئر عہدیدار اب اپنے آر ایس ایس سے تعلقات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں تاکہ حکمران اسٹیبلشمنٹ میں قبولیت حاصل کرکے منافع بخش عہدے حاصل کر سکیں۔ماہرین کا کہناہے کہ آر ایس ایس کی قیادت نریندر مودی کی بڑھتی ہوئی طاقت اور ان کے گرد بڑھتی ہوئی شخصیت پرستی سے شدید بے چین ہے، جسے وہ سنگھ کے روایتی اجتماعی قیادت اور تنظیمی نظم و ضبط کے ماڈل کے لیے براہِ راست خطرہ سمجھتے ہیں۔طویل عرصے سے آر ایس ایس اور بی جے پی کے کارکن ناراض ہیں کیونکہ پارٹی اکثر وفادار کارکنوں کو نظرانداز کرتی ہے اور ان کی جگہ بدعنوان اپوزیشن کے منحرفین اور موقع پرستوں کو اہم عہدوں پر تعینات کرتی ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس اب مودی حکومت کے خلاف بڑھتی ہوئی عوامی عدم اطمینان اور سیاسی ردعمل سے اپنی طویل مدتی ادارہ جاتی سالمیت کو بچانے کے لیے بی جے پی سے فاصلہ اختیار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم رہنے والی ان دونوں تنظیموں کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج ہندوتوا منصوبے کے اندر سنگین داخلی تضادات کی طرف اشارہ کرتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button