بھارت

بھارتی ایئرلائن کی نااہلی، مسافروں کو خواہ مخواہ8 گھنٹے تک فضا میں خوارکرادیا

نئی دہلی: بھارت کی قومی ایئرلائن ”ایئر انڈیا“ کی کینیڈا کے شہر وینکور جانے والی ایک پرواز تکنیکی اور انتظامی غلطی کے باعث منزل تک پہنچنے کے بجائے تقریباً آٹھ گھنٹے فضا میں رہنے کے بعد واپس دہلی لوٹ آئی۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ پرواز اے آئی 185 بدھ کے روز صبح 11 بج کر 34 منٹ پر نئی دہلی سے روانہ ہوئی ، تاہم تقریباً چار گھنٹے بعد جب طیارہ چین کی فضائی حدود میں کنمنگ کے قریب پہنچا تو ایئر لائن کو معلوم ہوا کہ استعمال ہونے والا طیارہ کینیڈا میں لینڈنگ کی اجازت نہیں رکھتا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایئر انڈیا نے غلطی سے بوئنگ 777-200 ایل آر طیارہ استعمال کیا تھا جبکہ کینیڈا کے لیے کمپنی کو صرف بوئنگ 777-300 ای آر طیاروں کی آپریشنل منظوری حاصل ہے۔ بین الاقوامی ہوا بازی قوانین کے تحت بعض ممالک مخصوص طیاروں یا انفرادی رجسٹریشن نمبرز کی بنیاد پر اجازت دیتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا نے غلطی کا احساس ہوتے ہی طیارے کو فوری طور پر واپس دہلی بلا لیا۔ مسافر طیارے نے مجموعی طور پر 7 گھنٹے 54 منٹ فضا میں گزارنے کے بعد اسی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی جہاں سے اس نے اڑان بھری تھی۔ایئر انڈیا نے ایک بیان میں واقعے کوآپریشنل مسئلہ قرار دیا ۔کمپنی کا کہنا ہے کہ فیصلہ معیاری حفاظتی طریقہ کار کے مطابق کیا گیا اور متاثرہ مسافروں کو ہوٹل میں رہائش اور دیگر سہولتیں فراہم کی گئیں اور انہیں جلد از جلد منزل تک پہنچانے کے انتظامات کیے گئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button