APHC-AJK

حاجی غلام بٹ کی رہائشگاہ پر جائیداد ضبطی کا نوٹس چسپاں کرنا انتقامی کارروائی ہے: حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ

اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنما الطاف احمد بٹ کے بڑے بھائی حاجی غلام محمد بٹ کی رہائش گاہ پر بھارتی حکام کی جانب سے جائیداد ضبطی کا نوٹس چسپاں کیے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس آزادجموں وکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی، جنرل سیکرٹری پرویز احمد اور سیکرٹری اطلاعات امتیاز وانی نےاپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ بھارتی قابض انتظامیہ سیاسی انتقام کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے حریت قیادت کے اہلِ خانہ کو نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی شخص کے خاندان کو ہراساں کرنا، اس کی رہائش گاہ پر ضابطگی کا نوٹس چسپاں کرنا اور بے دخلی کی دھمکیاں دینا کھلی ریاستی دہشت گردی اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔حریت رہنماؤں نے کہا کہ قابض بھارتی فورسز کی جانب سے گھروں پر چھاپے، تلاشی، اہلِ خانہ سے پوچھ گچھ، موبائل فون اور اہم دستاویزات اور جائیدادیں ضبط کرنے کی کارروائیاں کشمیری عوام کے جذبۂ حریت کو دبانے کی ناکام کوشش ہیں۔ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو ہرگز کمزور نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے اقوامِ متحدہ، انسانی حقوق کونسل، اسلامی تعاون تنظیم، ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ اور دیگر عالمی انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنماؤں اور ان کے اہلِ خانہ کے خلاف جاری انتقامی کارروائیوں، غیر قانونی چھاپوں اور جائیدادوں کی ضبطی کا فوری نوٹس لیں اور بھارت کو بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی پاسداری کا پابند بنائیں۔حریت رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بھارت جبر و استبداد کے ذریعےکشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتا اور تحریکِ آزادیٔ کشمیر اپنے منطقی انجام تک جاری رہے گی.

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button