مقبوضہ جموں و کشمیر

نیشنل کانفرنس کا مقبوضہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور نائب وزیراعلیٰ سُریندر چودھری نے بی جے پی کی بھارتی حکومت سے مقبوضہ علاقے کی ریاستی حیثیت کی بحالی کامطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے بغیر منتخب حکومت آزادانہ اور مؤثر طریقے سے کام نہیں کر سکتی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع راجوری کے علاقے نوشہرہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سریندر چودھری نے سوال کیا کہ نئی دہلی نے منتخب حکومت کے قیام کے باوجود ریاستی حیثیت بحال کرنے کا اپنے وعدے کو کیوں پورا نہیں کیا۔


انہوں نے کہاا کہ حکمران جماعت این سی 20 جولائی کو نئی دہلی کے علاقے جنتا منتر میں احتجاج کرے گی تاکہ بی جے پی حکومت کو ریاستی حیثیت بحال کرنے کے اپنے وعدے کو پورا کرنے پر دباؤ ڈالا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرداخلہ امیت شاہ سے اپیل کرے گی کہ وہ 2024 کے اسمبلی انتخابات سے قبل مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے کئے گئے وعدے کو پورا کریں۔سریندرچودھری نے کہا کہ ریاستی حیثیت کی بحالی اس لیے بھی ضروری ہے تاکہ این سی کی زیرِ قیادت حکومت آزادانہ اور مؤثر طریقے سے کام کر سکے، عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات کا حل اور ترقی کے عمل کو تیز کر سکے۔بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے ڈریندرچودھری نے کہا کہ مودی حکومت نے بارہا مقبوضہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن منتخب حکومت کی تشکیل کے 18 ماہ بعد بھی اسے پورا نہیں کیا۔انہوں نے کشمیری عوام اور صحافیوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ریاستی حیثیت کی بحالی کی حمایت کیلئے آواز اٹھائیں اور اسے ایک اجتماعی ذمہ داری قرار دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button