بھارت

بھارتی نیوی کا ڈرون گجرات میں گر کر تباہ

نئی دہلی: بھارتی بحریہ کا ایک غیر مسلح ڈرون گجرات کے پوربندر ایئرفیلڈ کے قریب تربیتی مشق کے دوران گر کر تباہ ہو گیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی بحریہ نے گجرات کی پوربندر ایئرفیلڈ کے قریب تربیتی مشق کے دوران ڈرشتی-10 ڈرون کے حادثے کی تصدیق کی ہے۔ حادثے کی وجہ سےزمین پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ڈرشتی-10 درمیانی بلندی پر پرواز کرنے والا ایک غیر مسلح ڈرون ہے، جو زیادہ تر نگرانی اور سمندری حدود سے متعلق آگاہی کے لیے استعمال ہوتی ہے۔پوربندر کے ڈسڑکٹ کلکٹر ایس دھنانی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ڈرون سوراشٹر خطے کے ساحلی شہر سے تقریباً 6 کلومیٹر دور دھرم پور گاؤں کے کھلے میدان میں گر کر تباہ ہوا۔انہوں نے کہاکہ بحریہ کے اہلکار موقع پر پہنچ چکے ہیں اور مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ڈرون پوربندر کے نیول ایئر انکلیو سے اڑا تھا اور قریبی میدان میں گر گیا۔یہ واقعہ گزشتہ مہینوں میں بھارت میں ہونے والے فضائی حادثات کی بڑھتی ہوئی فہرست میں ایک اور اضافہ ہے۔ اس سال تربیتی مشقوں کے دوران متعدد بھارتی فوجی طیارے اور ڈرون گر کر تباہ ہوچکے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button