بھارت میں کورونا کا قہر جاری، تین لاکھ سے زائد نئے کیسز رپورٹ
نئی دلی 24 جنوری (کے ایم ایس)
بھارت میں مہلک کورونا وائرس کا قہر مسلسل جاری ہے اور گزشتہ 24گھنٹے کے دوران تین لاکھ سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس دوران 439افراد کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت واقع ہوئی ۔بھارت امریکہ کے بعد کورونا وائر س سے سب سے زیادہ متاثرہونے والا دوسراملک ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی وزارت صحت کی طرف سے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت بھر میں تین لاکھ چھ ہزار 145افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس سے ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین کروڑ95لاکھ 43ہزار328ہے جبکہ اب تک مجموعی طورپر چار لاکھ89ہزار896افراد مہلک وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔بھارت امریکہ کے بعد کورونا وائر س سے سب سے زیادہ متاثرہونے والا دوسراملک ہے۔بھارت میں کورونا وائر س کی نئی قسم اومی کرون کے کیسز بھی تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ بھارت میں کورونا وائر س پھیلنے کی شرح 20.75فیصد ہے ۔