مقبوضہ جموں و کشمیر

انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کا خواجہ علی محمد کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت


سرینگر28دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںانجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے تنظیم کے کارکن اور میرواعظ خاندان کے محب خواجہ علی محمد کی اہلیہ کے انتقال پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے ۔
انجمن نے اپنے گھر میںمسلسل نظر بند تنظیم کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق کی جانب سے بابا خاندان خاص طور پر علی محمد بابا اور انجمن کے جنرل سیکریٹری الحاج الطاف احمد بٹ کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور اللہ تبارک و تعالی سے سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل اور مرحومہ کے لئے مغفرت اور جنت نشینی کی دعا کی۔اس دوران مرحومہ کی نماز جنازہ میں انجمن اوقاف کے ارکان اور عملے کے علاوہ مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ بعد میں مرحومہ کو اپنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button