بھارت اور جموں وکشمیرکے درمیان اعتماد کا فقدان مزید بڑھ گیا ہے: فاروق عبداللہ

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارت اور جموں و کشمیر کے درمیان اعتماد کا فقدان مزید بڑھ گیا ہے اوراس کی وجہ اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں نئی دہلی کی ناکامی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این سی جمہوری طریقے سے انصاف کی تلاش جاری رکھے گی۔ انہوں نے ایک ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دفعہ370 کی منسوخی کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے کہا تھا کہ ہمیں آپ پر بھروسہ نہیں ہے اور آپ ہم پر اعتماد نہیں کرتے۔مودی نے کہا کہ دہلی اور کشمیر کے درمیان فاصلہ ختم کیا جائے گا۔ کیا اب تک ایسا ہوا ہے؟ جتنا انہوں نے اسے دور کرنے کی کوشش کی، یہ بڑھتا ہی چلا گیا۔سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راو¿ کی یقین دہانیوں کو یاد کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ ”آسمان حد ہے“کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن کبھی پورا نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرکے لوگ بھارت میں عزت چاہتے ہیں۔ انہوں نے دہلی کی ایما ءپر کام کرنے والے مقامی لیڈروں پر تنقید کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ غلامی چھوڑ دیں اور لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوجائیں۔







