مقبوضہ جموں و کشمیر

شبیر شاہ کی طرف سے شہید کشمیری نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت


سرینگر11 جنوری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بندوائس چئیرمین رہنماء شبیر احمد شاہ نے کولگام، شوپیاں، سرینگر اور جموں و کشمیر کے دیگر علاقوں میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے جاری ایک پیغام میں شبیر شاہ نے کہا کہ دنیا کی ہر انقلابی تحریک کے لیے لازمی ہے کہ وہ غاصب حکمرانوں کے مذموم عزائم سے ہوشیار رہیں اور صبر و استقامت کے ساتھ غیر قانونی تسلط کے خلاف اپنی جدوجہدجاری رکھیں۔کشمیری نوجوانوں کے دوران حراست قتل کے واقعات میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج فرقہ وارانہ جنون اور سیاسی انتقام کانشانہ بنانے کیلئے بے گناہ کشمیریوںکا قتل کررہی ہے ۔تاہم انہوں نے کہاکہ نڈر کشمیری اپنی شہداء کی قربانیوں کو رائیگاںنہیں جانے دیں گے اور ان کے مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھا جائے گا ۔شبیر شاہ نے بھارت کی ہٹ دھرمی پر مبنی پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو تنازعہ کشمیر کے حل سے متعلق عالمی برادری اور اقوام متحدہ کے سامنے کئے گئے اپنے وعدوں پر عمل کرتے ہوئے فوری طورپرمقبوضہ علاقے میں آزادانہ اور منصفانہ رائے شماری کرانی چاہیے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کشمیریوںکو انکا بنیادی حق دینے سے مسلسل انکار کر رہی ہے اور ان کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے وحشیانہ ظلم و تشدد جاری رکھے ہوئے ہے ۔ سینئر حریت رہنماء نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کاقتل عام ، جبری گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کاسخت نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جلد از جلد حل کرے۔
ادھرکل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنمائوں فریدہ بہن جی اور یاسمین راجہ نے سرینگر سے جاری ایک بیان میںکہا ہے بھارتی فورسز نے وادی کشمیر میں ظلم و تشدداور قتل عام کا بازار کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔ انہوں نے گزشتہ روزکولگام میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے کشمیری نوجوانوںکو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوںنے کہاکہ ہم اپنے شہدا کے مقروض ہیں جو کشمیری قوم کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی جانوںکا نذرانہ پیش کررہے ہیں ۔ انہوں نے مقبوضہ علاقے کے طول و عرض میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل عام اور لوٹ مار کی بھی مذمت کی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button