مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں قتل وغارت کے تازہ واقعات کی شدید مذمت

سرینگر03 نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیروان ولایت جموں و کشمیر اور جموں و کشمیر فریڈم فرنٹ نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں قتل وغارت کے تازہ واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں و کشمیر پیروان ولایت کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں افسوس کا اظہار کیا کہ ایک منصوبہ بند اور منظم سازش کے تحت نوجوانوں کو روزانہ کی بنیاد پر شہیدکیا جا رہا ہے اور ان کی میتیں تدفین کے لیے لواحقین کے حوالے نہیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لے۔ترجمان نے کہا کہ کشمیر ایک حل طلب تنازعہ ہے جسے طاقت کے استعمال سے حل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی کے انتہائی خطرناک نتائج برآمد ہوں گے اس لیے اقوام متحدہ تنازعے کے پائیدار حل کے لیے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات کرے۔
جموں و کشمیر فریڈم فرنٹ کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر میںجس طرح سے خوف ودہشت کا راج قائم کیاگیا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت نے علاقے کے معصوم اور نہتے عوام کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ترجمان نے شہید نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ دنیا اپنی مجرمانہ خاموشی ترک کرے اور معصوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بدترین مظالم کو روکنے کے لیے بھارت پر دباو¿ ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام بھارتی تسلط سے نجات حاصل کریں گے۔
اسلامی تنظیم آزادی جموں و کشمیر کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے سرینگر میں ایک بیان میں بجبہاڑہ کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداءکے مشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button