مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فورسز کی سانبورہ پلوامہ میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی، وحشیانہ تشدد

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسزکے اہلکاروں نے ضلع پلوامہ کے علاقے سانبورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران کئی خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز اور پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کے اہلکاروں نے سانبورہ میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی کے دوران گھروں میں گھس کر تلاشی لی۔فورسز اہلکاروںنے مکینوں کو ہراساں کیااورکم از کم چھ خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی اورانہیں تشدد کا نشانہ بناکر زخمی کردیا۔ایک رپورٹ کے بھارتی فورسز کے اہلکاروںنے گھریلو سامان کی توڑپھوڑ کی اور نقدی سمیت قیمتی سامان بھی لوٹ لیا۔
دریں اثناءکل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشیدمنہاس نے بھارتی فورسز کے ظالمانہ اقدامات اور ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ سمیت انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں، اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)اور دیگر عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسزکے غیر انسانی اور وحشیانہ اقدامات کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں میڈیا بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت، فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے کنٹرول میں ہے اور علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی آزادانہ رپورٹنگ کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button