مقبوضہ جموں و کشمیر

حلقہ بندی کمیشن کی رپورٹ سے کشمیریوں کو کوئی حیرانی نہیں ہوئی ،محبوبہ مفتی

سرینگر 07 فروری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ حلقہ بندی کمیشن کی طرف سے جاری دوسری رپورٹ سے کشمیریوں کو کسی قسم کی کوئی حیرانی نہیں ہوئی کیونکہ کمیشن کو مقبوضہ علاقے میں بی جے پی کے ہندتواایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے قائم کیاگیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں پارٹی دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں حلقہ بندی کمیشن نے نئے انتخابی حلقوں کو اس طرح ترتیب دیا ہے کہ کشمیریوں کی طرف سے ووٹ ڈالنے یا نہ ڈالنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں حلقہ بندی کرانے کا مقصد مقبوضہ علاقے کی کی اکثریتی آبادی کو بے اختیار بناناہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے قانونی اورآئین کی پاسداری نہ کرتے ہوئے حلقہ بندی کمیشن قائم کیاتھا اوراب یہ کمیشن مقبوضہ علاقے میں بی جے پی کے ہندوتواایجنڈے کا آگے بڑھا رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button